• news

ہائیکورٹ : جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر، الیکشن کمشن اور 4 لیگی ایم پی ایز کو نوٹس

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین کی درخواست پر سپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمشن اور لیگی ایم پی ایز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس منصور علی شاہ نے جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمشن کو بھجوانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ جہانگیر ترین نے اپنی درخواست میں نواز لیگ کے 4ارکان اسمبلی کو فریق بنانے کی استدعا کی جس پر عدالت نے چاروں ایم پی ایز ، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق اور الیکشن کمشن کو نوٹس جا ری کر دئیے اور دسمبر کے پہلے ہفتے تک جواب طلب کر لیا۔ جہانگیر ترین نے اپنی درخواست میں طلال چوہدری اور مائزہ حمید سمیت دیگر چار ارکان اسمبلی کو فریق بنا یا ہے ۔
جہانگیر ترین/ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن