• news

نااہل حکمرانوں کے خلاف قانونی راستہ اختیار کیا جائیگا: مصطفی کمال

کراچی (خصوصی رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سیدمصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکمران عوام کے مسائل حل کریں یا حکومت نہیں کرپائیں گے اور نااہل حکمرانوں کے خلاف ہر جمہوری اور قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا‘ سندھ میں اس وقت سالانہ ساڑھے تین لاکھ بچے صاف پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں‘ نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں ہیں‘ ہمارے بزرگ ساری عمر ملک و قوم کی خدمت کرنے کے بعد پنشن نہ ملنے پر خودکشیاں کررہے ہیں‘ ہم عوام کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے بلکہ عوام کو جمہوری طریقے سے اپنے مطالبات حاصل کرنے کےلئے نکالیں گے اورانہیں ان کے حقوق سے آگاہ کرکے ان کی رہنمائی کریں گے‘ کراچی اور حیدرآباد کے کارکنان کو شاندار ورکرز کنونشن کے انعقاد پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں‘ ان خیالات کا اظہارانہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاﺅس میں پارٹی صدرانیس قائم خانی‘ ڈاکٹر صغیر‘ وسیم آفتاب‘ افتخار عالم‘ آصف حسنین اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے پر شکرگزار ہیں‘ حیدرآباد میں 23دسمبر کو پکا قلعہ گراﺅنڈ میں عوامی طاقت کے مظاہرے کےلئے عوام کی عدالت لگائیں گے۔ علاوہ ازیں مصطفی کمال نے ہائی کورٹ بار سندھ کے نومنتخب صدرشہاب سرکی اور کاشف پراچہ کو سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
مصطفی کمال

ای پیپر-دی نیشن