• news

لیگی خاتون کی پراسرار ہلاکت، چنبہ ہاو¿س کے مزید 30 ملازمین سے تفتےش

لاہور (نامہ نگار) چنبہ ہاو¿س مےں مسلم لیگ (ن) کی خاتون کارکن تےن بچوں کی ماں سمیعہ چودھری کی پُراسرار ہلاکت کا معمہ تاحال حل نہےں ہو سکا جبکہ پولےس نے تفتیش کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور چنبہ ہاو¿س کے مزید 30 ملازمین کو شامل تفتےش کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پراسرار طور پرہلاک ہونے والی سمیعہ آصف کے موبائل فون کا ڈیٹا حاصل کرنے کے ساتھ چنبہ ہاو¿س کے 10 سے زائد ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ گزشتہ روز مزےد 30ملازمےن سے بھی تفتےش کی گئی اور ان کے بےانات قلمبند کئے گئے ہےں ۔ سمعیہ کے شوہر سمیت بعض عزیز و اقارب سے بھی پوچھ گچھ جا ری ہے،پوسٹ مارٹم میں سمیعہ کے جسم پرکوئی ظاہری نشان نہیں پایا گیا جبکہ اس کے معدے کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے فرانزک لیب بھجواےا گیا ہے کہ آےا اس کی موت زہر خورانی ےا کسی نشئے کے سبب تو نہےں ہو ئی ہے؟ ۔پولےس ذرائع کے مطابق معدے کی فرانزک رپورٹ سامنے آنے پراصل حقائق سامنے آئےں گے اور کیس میں ٹھوس پیش رفت ہو سکے گی جبکہ پولےس تاحال کسی حتمی نتےجے پر نہےں پہنچ سکی ہے ۔
خاتون ہلاکت/تفتیش

ای پیپر-دی نیشن