• news

بلدیہ ٹاﺅن فیکٹری کو آگ جنرل منیجر، اسکے ساتھی نے لگائی: ملزم کا انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر)بلدیہ ٹاو¿ن کے علاقے میں 2012کو فیکٹری میں آتشزدگی کے سانحہ کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیس نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔ گرفتار ملزم زبیرعرف لالہ نے عدالت میں بیان دیا کہ بلدیہ ٹاﺅن کی فیکٹری کو جنرل منیجر منصور اور شاہ رخ نے آگ لگائی اور ان کے کہنے پر ہی دروازے بند کیے گئے تھے۔ لوگ میرے سامنے مر رہے تھے اس وقت کے ایس ایس پی نے مجھے فیکٹری مالکان کیخلاف بیان دینے کیلئے کہا تھا۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو مفرور ملزموں کے ریڈ وارنٹ کے اجرا کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔ پیر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے متاثرین کی جانب سے کیس میں فریق بننے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے سماعت کے دوران فیکٹری مالکان ارشد بھائلہ ،شاہد بھائلہ اور دیگر کی کیس میں گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت نے وزارت داخلہ کو حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کیے جائیں جبکہ مفرور ملزمان عبدالرحمن عرف بھولا اور حماد صدیقی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی کردی۔
بلدیہ فیکٹری کیس

ای پیپر-دی نیشن