• news

اورنگی ٹاﺅن کراچی دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی، 24 لاکھ مکینوں کا کوئی پرسان حال نہیں، مسائل کے انبار لگے ہیں: اقوام متحدہ

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اورنگی ٹاﺅن کراچی دنیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے۔ اس کچی آبادی میں رہنے والے چوبیس لاکھ سے زائد افراد کا کوئی پرسان حال نہیں۔ مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ طویل لوڈ شیڈنگ روزانہ کامعمول ہے۔ سڑکیں خستہ حال، گلی محلے کچہرے کے ڈھیر بنے ہوئے ہیں۔ مکینوں کو پانی دستیاب نہیں۔ مریضوں کیلئے کوئی بڑا ہسپتال نہیں۔ شناخت سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اورنگی ٹاﺅن کے مکینوں کا شناختی کارڈ نہیں بنتا۔
اورنگی ٹاﺅن

ای پیپر-دی نیشن