دارفر میں اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کے 3اہلکار اغوا‘ 2نیپالی شامل
خرطوم (اے ایف پی) سوڈان کے شورش زدہ علاقے دارفر میں مسلح افراد نے اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین‘ 3اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ ان میں 2نیپالی بھی شامل ہیں۔ مقامی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا ان میں 2نیپالی اور ایک مقامی شہری شامل ہے۔ یہ جنینیا میں جارہے تھے‘ راستے میں مسلح افراد نے روک لیا۔ تینوں کا تعلق یو این سی ایچ آر سے ہے۔پولیس نے اغوا کاروں کا سراغ لگانے کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے۔]