جنوبی افریقہ: کرپشن الزامات ،صدر زوما کیخلاف انکی جماعت نے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی
جوہانسبرگ( بی بی سی ) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما کیخلاف بد عنوانی، کرپشن کے الزامات سامنے آنے کے بعد انکی اپنی جماعت افریقن نیشنل کانفرنس نے انہیں اقتدار سے علیحدہ کرنے کیلئے تحریک عدم اعتماد پیش کر دی ہے۔ جیکب روما کے ایک با اثر اور کاروباری گپتا خاندان سے قریبی تعلقات کے بارے انکشافات منظر عام پر آئے ہیں۔ان انکشافات کے سامنے آنے سے جیکب زوما پر کرپشن اور بد عنوانی کے الزامات میں شدت آ گئی تھی۔ پالیمان میں صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد ان کی اپنی جماعت کے وزیر سیاحت دریک ہنیکوم نے پیش کی ہے۔ کم از کم کابینہ کے دو ارکان وزیر صحت اور پبلک سروس کے وزیر اس تحریک کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ہر جیکب زوما کی سیاسی زندگی کی سخت ترین جنگ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس ماہ کے اوائل میں انسداد بدعنوانی کے سرکاری ادارے نے سفارش کی تھی۔ صدر کے خلاف کرپشن اور بد عنوانی کے الزامات اور ان کی حکومت میں غیر قانونی کارروائیوں کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک عدالتی کمشن تشکیل دیا جانا چاہئے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی اپنی جماعت افریکن نیشنل کانفرنس ان کے بارے میں باضابطہ طور پر غور کر رہی ہے۔