• news

روس کی سرحدیں کہیں ختم نہیں ہوتیں: صدر پیوٹن کا بچے کے ساتھ مذاق سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ) روسی صدر پوٹن نے ماسکو میں طلباءسے خطاب میں کہا ہے کہ روس کی سرحدیں لامتناعی ہیں کہیں ختم نہیں ہوتیں۔ یہ بات ایک تقریب میں 9سالہ بچے سے مذاق میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انکا بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔روسی صدر نے تقریب میں بچے سے سوال کیا کہ روس کی سرحدیں کہاں تک ہیں پھر خود ہی جواب دیا کہ روسی سرحد کہیں ختم نہیں ہوتی۔ پھر اسے ایک مذاق قرار دیا لیکن انکا بیان سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
x

ای پیپر-دی نیشن