50برس بعد امریکی ایئر لائنز کی ہوانا کیلئے براہ راست پروازیں شروع
میامی( اے ایف پی) امریکہ اور کیوبا نے فضائی رابطوں میں توسیع کرتے ہوئے50برس بعد پہلی بار ہوانا کیلئے براہ راست پروازیں چلا دیں۔فیدرل کاسترو کے انتقال کے بعد امریکن ایئر لائنز کے طیارے نے کیوبا کے دارالحکومت کیلئے اڑان بھری، اس کے ڈیڑھ گھنٹے بعد جیٹ بلیو ایئر ویز کا طیارہ روانہ ہوا۔ کمرشل فلائٹس آپریشن 31اگست سے شروع ہوا تھا۔ اب روز انہ 110فلائٹس کیوبا جائیں گی جن میں سے20کی منزل ہوانا ہو گی ، سفارتی تعلقات جولائی2015ءمیں بحال ہوئے تھے۔