لاڑکانہ کے پرائیویٹ کیڈٹ کالج میں وحشیانہ تشدد کا شکار طالب علم احمد کا علاج امریکہ میں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامات کی ہدایت کر دی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) لاڑکانہ کے پرائیویٹ کیڈٹ کالج میں بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم احمد کا علاج امریکہ میں ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احمد اور اس کے والد کا پاسپورٹ بنانے اور علاج کی رقم دینے کی ہدایت کر دی۔ جبکہ محکمہ خزانہ کو طالب علم احمد کے علاج کے لئے رقم جاری کرنے کی بھی ہدایت کر د ی۔ واضح رہے کہ کالج میں تشدد سے احمد کا ذہنی توازن متاثر اور نرخرہ 4 جگہوں سے ٹوٹ چکا ہے جسکا علاج ہوگا۔