پابندی ختم‘ سندھ میں شراب خانے کھل گئے‘نوٹیفکیشن جاری
کراچی (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ مین شراب کی دکانوں سے پابندی ختم کردی گئی ہے ۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اس سے پہلے اس معاملے پر ایکسائز نے ایڈوکیٹ جنرل سے ویوز مانگے جس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شراب کے دوکان کھولنے کی اجازت دے دی۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے آئی جی سندھ کو سیل کی جانے والی شاپس کو ڈی سیل کرنے کی درخواست کردی ہے۔