• news

2016ء گرم ترین سال بن گیا، 2 ماہ تک ملک میں بارشوں کا امکان کم ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی محکمہ موسمیات غلام رسول نے کہا ہے کہ سال 2016 گرم ترین سال بن گیا ہے۔ دو ماہ تک ملک میں بارشوں کے امکانات کم ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیر پگھل رہے ہیں۔ بعض علاقوں میں خشک سالی اور طوفانی بارشیں ہوں گے۔ پاکستان بھی ان علاقوں میں شامل ہے۔ موسمیاتی تبدیلیاں پیش گوئی کرنے والوں کیلئے بھی مشکلات پیدا کررہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن