• news

اجنیانوالہ : منشیات اور نشہ آورو انجیکشن کی سرعام فروخت، ایک ہی روز 3 نشئی دم توڑ گئے، چوتھے کی حالت نازک

اجنیانوالہ(نامہ نگار)پولیس کی سرپرستی میں سر عام نشہ آور انجکشن اور منشیات فروخت ہونے کے باعث ایک ہی روز موت نے تین نوجوانوں کو نگل لیا۔ جن کے نام ناظم آرائیں، بگو ملک اور نثار بھٹی بتائے جاتے ہیں جبکہ نوجوان رمضان کی حالت تشویشنا بتائی جاتی ہے۔ مرنے والوں کے جنازے تینوں اکٹھے اٹھائے گئے اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے مقامی پولیس اور نشہ آور انجکشن اور منشیات فروشی کرنے والے مافیا کے خلاف نعرہ بازی کی او ر ڈی پی او شیخوپورہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انچارج پولیس چوکی اجنیانوالہ عمران خالد ڈوگر کو تبدیل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن