کارکنوں کو وزیر بنانے سے پارٹی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے : خواجہ محمود احمد
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن ورکرز آ رگنائزیشن کے مرکزی صدر خواجہ محمود احمد نے پنجاب کابنیہ کے نئے وزراء سید زعیم حسین قادری، خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو توقع ہے کہ قائدین نے مسلم لیگی کارکنوں کو جو عزت دی ہے اس کے پارٹی پر مثبت اثرات ہوں گے۔