ایل ڈی اے نے 8پلاٹ‘ 25دکانیں واگزار کرالیں‘ 4غیرقانونی تعمیرات مسمار کردیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ ٹو کے عملے نے گزشتہ رو ز تاجپورہ ہائوسنگ سکیم میں غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی کر کے مختلف سائز کے آٹھ پلاٹ واگزار کروالئے - اس کے علاوہ پیکیجز کوارٹرز ایریا میں بھی سرکاری املاک کا قبضہ حاصل کرنے کے لئے آپریشن کیا اور 25دکانیں ناجائز قابضین سے واگزار کرا لیں-علاوہ ازیں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے چار تعمیرات مسمار اور چار سربمہر کر دیں۔ مسمار کی جانے والی تعمیرات کشمیر بلاک اور زینت بلاک علامہ اقبال ٹائون اور سیکٹر بی ون ٹائون شپ میں واقع تھیں ۔ ان کے علاوہ سیکٹر بی ون ٹائون شپ ‘نجی رہائشی سکیم اقبال ایونیو اور متبادل رائے ونڈ روڈ پر اڈا پلاٹ کے قریب چار تعمیرات کو سربمہر دیا گیا ۔