• news

آئی سی سی نے محمد حفیظ کے بائولنگ ایکشن کو کلئیر قرارر دیدیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کو قانونی قرار دے کر انھیں بین الاقوامی کرکٹ میں باؤلنگ کی اجازت دے دی۔ 17 نومبر کو حفیظ کے باؤلنگ ایکشن کا برسبین کے نیشنل کرکٹ سینٹر میں ٹیسٹ لیا گیا۔ آئی سی سی قواعد کے مطابق ہے۔امپائرز اگر سمجھیں کہ حفیظ کا باؤلنگ ایکشن مشکوک ہے، تو وہ اس کی رپورٹ کرسکتے ہیں ۔باؤلنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پابندی کے دنوں میں وہ اپنی باؤلنگ کو بہت مِس کرتے تھے، تاہم اب ان کی نظریں مستقبل پر مرکوز ہیں اور انھیں امید ہے کہ وہ قومی ٹیم کی جانب سے دوبارہ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ، نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور تمام کوچز سمیت وہ تمام لوگ جنھوں نے میرے ساتھ کام کیا ان سب کا مشکور ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن