بھارت نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری نہ کرکے کھیل دشمنی کا ثبوت دیا: عرفان الحسن بھٹی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) بھلیر ہاکی کلب ننکانہ کے صدر عرفان الحسن بھٹی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو ویزے جاری نہ کر کے کھیل میں سیاست کو شامل کرتے ہوئے کھیل دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ پاکستان جونئیر ٹیم کی عالمی کپ میں عدم شمولیت سے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کی بے بسی اور تعصب ظاہر ظاہر ہوتا ہے۔ بھارت کو بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی ہی نہیں دینی چاہیے۔