حکومت سندھ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم محمد احمد کا علاج امریکہ سے کرانے کی تیاریاں شروع کر دی
کراچی( وقائع نگار) حکومت سندھ نے کیڈٹ کالج لاڑکانہ میں تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم محمد احمد کا علاج امریکہ سے کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بچے اور اس کے والد کا پاسپورٹ منگل تک آ جائے گا۔ ویزے کے لئے وزیر اعلیٰ خود امریکی قونصل جنرل سے بات کریں گے۔ امریکہ میں علاج کے تمام اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے گی۔