اسرائیلی جارحیت پر خاموش نہیں رہیں گے قبلہ اول کا تحفظ فرض ہے: ترک صدر
انقرہ (این این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے پارلیمنٹرینز برائے القدس لیگ کی پہلی کانفرنس کی میزبانی کا اعزاز استنبول کو حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اورکہا قبلہ اول میں اسرائیلی خلاف ورزیوں پر ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ اس کا تحفظ ہمارا فرض ہے ۔ پتھروں سے لڑنے والے بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی اہمیت نمایاں ہے اور پارلیمنٹرینز برائے القدس لیگ دنیا بھر میں پھیلے فلسطینیوں کےلئے طاقت کا مرکز ہے۔ طیب اردگان نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ مسئلہ فلسطین حقوق سلبی کا معاملہ ہے۔ اقوام متحدہ اس معاملے پر چپ سادھے ہوئے ہے، دنیا میں قانون کی حکمرانی کے بجائے حکمرانوں کا قانون رائج ہے۔
ترک صدر