• news

امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 4 زخمی

واشنگٹن (اے پی پی) امریکہ کی ریاست میری لینڈ میںمسلح شخص نے فائرنگ کر کے2 افراد کو ہلاک اور4کو زخمی کر دیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا ہے، حملہ آور ایک مارکیٹ کے سامنے موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ اس کی گرفتاری کے لیے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے علاقے میںچند روز قبل قتل کی واردات کے جواب میں یہ حملہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن