• news

اسرائیل،2نجی ٹی وی چینلز کی نشریات ہیک، اذان نشر کر دی گئی

بیت المقدس ( آن لائن ) اسرائیل میں 2 نجی ٹی وی چینلز کی نشریات کو ہیک کرکے اذان نشرکردی گئی۔اس دوران ٹی وی کی اسکرین پر مسجد اقصیٰ سمیت مقدس اسلامی مقامات کی تصاویر بھی نشر کی جاتی رہیں۔یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 2 اور چینل 10 کی نشریات کو 30 سیکنڈز کے لیے ہیک کرلیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق اس دوران ایک پیغام بھی دکھایا گیا، جس میں کہا گیا کہ اسرائیل میں لگنے والی حالیہ آگ قدرت کا عذاب تھا۔مزید کہا گیا کہ ہیکرز کا تعلق مبینہ طور پر سعودی عرب سے تھا، جنھوں نے 'موذن بل' کی وجہ سے چینلز کی نشریات کو ہیک کیا۔

ای پیپر-دی نیشن