پشاور ہائیکورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانیوالے 6 ملزموں کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے دہشت گردی کے الزام میں ملٹری کورٹس سے پھانسی کے سزا یافتہ 6 ملزموں کی سزا پر عمل درآمد روک دیا اور اس سلسلے میں ملٹری سے ٹرائل سے متعلق تمام ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 7 دسمبر تک سماعت ملتوی کر دی اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزموں پایﺅ جان، محمد ولی، خیال محمد اور تیراہ گل کویکم جنوری 2016کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا جو کہ ا س وقت سے تاحال لاپتہ تھے تاہم 23 نومبر کے اخبارات کے ذریعے ان کے خاندانو ں کو علم ہوا کہ انہیں دہشت گردی کے الزام میں ملٹری کورٹس سے سزائے موت سنائی گئی ہے جس کی توثیق آرمی چیف نے کر دی ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق اس بات کا کوئی علم نہیں ہے کہ انہیں کس بنیاد پر سزا دی گئی ہے اور ان کے خلاف شفاف ٹرائل بھی نہیں چلایا گیا، لہٰذا ان کو سنائی سزائیں معطل کی جائےں۔
سزا روک دی