• news

پشاور ہائیکورٹ: ترک اساتذہ کی ملک بدری روکنے کے حکم امتناعی میں 13 دسمبر تک توسیع

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ میں پاک ترک سکول کے اساتذہ کی ملک بدری کے معاملے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ترک اساتذہ کی ملک بدری روکنے کے حکم امتناعی میں 13 دسمبرتک توسیع کر دی۔ سماعت چیف جسٹس مظہر عالم خیل اور جسٹس ابراہیم خان پر مشتمل بنچ نے کی۔ وفاق کی جانب سے جواب نہ آنے پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔
توسیع

ای پیپر-دی نیشن