• news

آئی جی نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے پر شیخوپورہ کے 2 ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برطرف کر دیا

لاہور (نامہ نگار) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے الزامات درست ثابت ہونے پر ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ زاہد عباس خواجہ اور ڈی ایس پی نعیم الحسنین کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک شیخوپورہ زاہد عباس خواجہ اور ڈی ایس پی نعیم الحسنین شیخوپورہ میں اپنی تعیناتی کے دورانی جعلی ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کے الزامات پر محکمانہ انکوائری میں گنہگار پائے گئے۔ انکوائری آفیسر ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر نے انکوائری رپورٹ میں دونوں ڈی ایس پیز کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی سفارش کی تھی۔ آئی جی مشتاق احمد سکھیرا نے دونوں ڈی ایس پیز کا موقف سنا، لیکن وہ اپنی بے گناہی ثابت نہ کر سکے۔ جس پر آئی جی نے دونوں ڈی ایس پیز کو ملازمت سے برطرف کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ اور نااہل افراد کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں۔
ڈی ایس پیز برطرف

ای پیپر-دی نیشن