• news

ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا گیا غلامی کے خاتمے کا آج منایا جائیگا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز سے بچاﺅ کا عالمی دن منایا گیا ۔ یہ دن منانے کا مقصداس مہلک مرض سے بچاﺅ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید ا کرناہے۔ دنیا بھر میں 5کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی سے متاثر ہیں،پاکستان میں ایڈز کے سب سے زیادہ مریض کراچی میں ہیں،ملک میں 6.2فیصد خواجہ سراءاس موزی مرض کا شکار ہیں، بلوچستان میں ایڈز سے متاثرہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد637ہوچکی ہے۔۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور مختلف سماجی تنظیموںکی جانب سے واک،سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔غلامی کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔
عالمی دن

ای پیپر-دی نیشن