• news

سعودی عالم دین نے بوفے میں کھانوں کو خلاف اسلام قرار دیدیا، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

ریاض (صباح نیوز) سعودی عرب کے ایک عالم دین نے بوفے میں پیش کیے جانے والے انواع واقسام کے کھانوں کی غیر متعین مقدار کو خلاف اسلام قرار دیدیا جس کے بعد سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور بعض لکھاریوں نے اس فتوے کو مضحکہ قرار دیا ہے۔معروف عالم دین شیخ صالح الفوزان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے قرآن ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران ایک فتوی جاری کیا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ بوفے میں کھلے عام کھانا خلاف اسلام ہے اور کھانے کی مقدار کو فروخت سے پہلے واضح کیا جانا چاہیے خریدار کو پتا ہونا چاہیے وہ کیا خرید کررہا ہے۔
علامہ الفوزان

ای پیپر-دی نیشن