• news

امریکی سینٹ نے ایران پر پابندیوں میں 10برس توسیع کردی

واشنگٹن ‘ تہران (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سینٹ نے ایران پر پابندیوں سے متعلق بل میں توسیع کر دی۔ ایران پر پابندیوں کے بل میں 10سال کی توسیع کی گئی ہے۔ ایران پر پابندیوں کا بل صد بارک اوباما کو حتمی منظوری کیلئے بھیج دیا گیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پابندیوں میں توسیع ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے‘ ان نئی پابندیوں کا سختی سے جواب دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن