• news

وزیراعظم نے کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والوں کیلئے امداد کی منظوری دیدی‘ رقم آزاد کشمیر حکومت کے حوالے

مظفر آباد (این این آئی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے (39)شہداءکے ورثاءکو فی کس (10)لاکھ روپے ، شدید زخمی معذور ہونے والے( 128)زخمیوں کو فی کس( 2)لاکھ روپے،مکمل تباہ ( 4) مکانات کے مالکان کو فی کس( 10)لاکھ روپے ، جزوی تباہ(73)مکانوں کے مالکان کو فی کس( 5)لاکھ روپے مالی امداد کی منظوری دیدی،جس کے بعد رقم آزاد کشمیر حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔ یہ امداد اس مالی امداد کے علاوہ ہوگی جو قبل ازیں حکومت آزاد کشمیر متاثرین کو دے رہی ہے ۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرنے بھارتی فائرنگ کے متاثرین کےلئے خصوصی مالی امداد دینے پر وزیراعظم نوازشریف کا شکریہ ادا کیاہے ۔
وزیراعظم/ امداد کی منظوری

ای پیپر-دی نیشن