آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز قومی ٹیم کی تیاریاں جاری
کینبرا(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس )پاکستان کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے مقابلے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ایکشن میں دکھائی دیئے۔کھلاڑیوں نے نماز جمعہ مقامی مسجد میں ادا کی ۔اس کے بعد سٹیڈیم کا رخ کیا اور ٹریننگ سیشن میں بائولنگ ‘بیٹنگ اور فیلڈنگ پر بھر پور توجہ دی ۔کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے خاص توجہ دی ۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ‘بائولنگ کوچ اظہر محمود اور بیٹنگ کوچ نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں ۔ورزش کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے کیچنگ پریکٹس پر بھی توجہ دی۔قومی ٹیم آٹھ سے دس دسمبر تک کینبرا میں تین روزہ ڈے اینڈ پریکٹس میچ کھیلے گی۔