• news

بلے باز چلے تو پاکستان آسٹریلیا کو شکست دے سکتا ہے :مائیک ہیسن

کینبرا (سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے کوچ مائیک ہیسن نے پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فتح کے گر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستانی باؤلنگ اٹیک گیند سوئنگ کرنے اور بلے باز رنز کرنے میں کامیاب رہے تو وہ آسٹریلیا کو ہرا سکتے ہیں۔ کیویز کے کوچ نے دعویٰ کیا کہ گرین شرٹس 15 دسمبر سے شروع ہونے والے ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کو پریشان کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کو اسی کی سرزمین پر کھیلی گئی 11 سیریز میں آج تک شکست سے دوچار نہیں کیا اور 1981 سے اب تک اپنی سرزمین پر کھیلی گئی چھ سیریز میں پاکستان کو لگاتار شکست سے دوچار کیا۔ اگر پاکستان کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک گیند کو سوئنگ کرنے میں کامیاب رہا تو ان کے پاس جیتنے کا اچھا موقع ہو گا لیکن آسٹریلیا میں یہی ان کیلئے چیلنج ہو گا۔ سوئنگ اور سیم کے خلاف پاکستانی بیٹنگ کی کارکردگی بھی اس سیریز کے نتیجے کا فیصلہ کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن