• news

2016ئ: 3 لاکھ 80 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے: اقوام متحدہ

اسلام آباد (اے ایف پی) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین نے کہا ہے کہ رواں سال تین لاکھ 80 ہزار افغا مہاجرین پاکستان سے اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔ 3 ماہ کے دوران وطن واپس لوٹنے والوں کو امداد کے طور پر 135 ملین ڈالر دئیے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق 2007ءکے بعد یہ افغان مہاجرین کی وطن واپس لوٹنے والی بڑی تعداد ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی ترجمان روینا اسلم خان کے مطابق پاکستان میں افغان مہاجرین کریک ڈاﺅن کے خوف اور اقوام متحدہ کی طرف سے امدادی رقم کو دوگنا کرنا بھی افغان مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد میں وطن واپسی کی وجہ بنا۔ اگست 2005ءکے بعد جولائی 2016ءمیں صرف ایک ماہ میں تقریباً ڈیرہ لاکھ مہاجرین وطن واپس لوٹ گئے۔ سرکاری اعدا د و شمار کے مطابق قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے تقریباً 70 ہزار خاندان اب تک اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے ہیںسرکاری اعداد و شمار کے مطابق قبائلی علاقوں کے تقریباً 70 ہزار خاندان خیموں، کیمپوں اور عارضی رہائش گاہوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ اے پی پی کے مطابق پولیٹکل انتظامیہ جنوبی وزیر ستان نے متاثرین کی واپسی کے لئے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے کانی گرم ، لدھا اور مکین سے تعلق رکھنے والے متاثرین سات دسمبر سے لیکر گیارہ دسمبر تک خرگی عارضی رجسٹریشن کیمپ میں رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
متاثرین


افغان مہاجرین

ای پیپر-دی نیشن