نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ”تھینک یو ٹورز“ کا آغاز کر دی
واشنگٹن (آئی این پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ”تھینک یو ٹورز“ کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مستقبل کے اپنے منصوبوں سے لوگوں کو آگاہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے ریاست اوہائیو میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عالمگیریت کے خلاف خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ملازمتیں امریکی ورکروں لوٹانے اور مشرق وسطی کے بعض ملکوں سے آنے والے تارکین وطن کے لیے ملکی سرحدیں بند کرنے کا وعدہ کیا۔
ٹرمپ ٹورز