انٹرپول کی بنکاک میں کارروائی، سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کا ملزم عبدالرحمن بھولا گرفتار
بنکاک (وقت نیوز) انٹرپول نے بنکاک میں کارروائی کرکے سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کے ملزم عبدالرحمن عرف بھولا کو گرفتار کر لیا۔ انٹرپول نے مقامی ہوٹل میں کارروائی کرکے ملزم کوگرفتار کیا۔ بنکاک پولیس افسر کے مطابق ملزم پر پاکستان میں جرائم پیشہ تنظیم سے وابستگی کا الزام ہے۔
انٹرپول کارروائی