• news

میں لاک ڈا¶ن کیخلاف تھا، حشر، نشر اور باغی والی باتیں واپس لیتا ہوں : پرویز خٹک

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک نے کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کروں گا، حشر نشراورباغی کہنے والی باتیں واپس لیتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں پرویز خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا لاک ڈاﺅن کا اعلان میں نے تو نہیںکیا تھا،میںلاک ڈاﺅن کیخلاف تھا بلکہ حکومت نے پورے ملک کو سیل کیا ہوا تھا۔خان صاحب کو کہا تھا آپ نے اعلان کیا تو حکومت خود لاک ڈاﺅن کرے گی جبکہ پارٹی چیئرمین کی جانب سے لاک ڈا¶ن کا اعلان تو 2 دن بعدکا تھااگرعدالتی فیصلہ نہ آتاتو 2 تاریخ کے بعد عمران خان نے خود نکلنا تھا۔پرویزخٹک نے کہا اسلام آباد اپنے پارٹی چیئرمین سے ملنے اور حکومت کے لاک ڈاﺅن کو ”ان لاک“ کرنے کیلئے جارہا تھا۔پولیس کی جانب سے تشدد اور شیلنگ پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر خیبر پی کے کی پولیس کو دیکھا جائے تو وہاں کی پولیس بالکل آزاد ہے اس میںکسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہے، مگر میں سڑکیں بند کرنے اور تشدد کیخلاف مقدمہ لڑوں گا۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہمارے پاس آتے ہیں تو میں انہیں ویلکم کرونگا نہ وزیراعظم یا وزیرداخلہ کو اپنے صوبے میں آنے سے نہیں روکوں گا۔
پرویز خٹک

ای پیپر-دی نیشن