لاہور سے کوئٹہ جانے والی بس میاں چنوں کے قریب الٹ گئی، ایک مسافر جاں بحق، 15 زخمی
میاں چنوں (نوائے وقت رپورٹ) لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میاں چنوں کے قریب قومی شاہراہ پر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثہ اقبال نگر بائی پاس پر ٹریکٹر ٹرالی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
بس الٹ گئی