ٹولنٹن مارکیٹ سے ہزار کلو بیمار چکن اور جانوروں کا گوشت برآمد‘ 2 ملزم گرفتار
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چھاپہ مارکر ٹولنٹن مارکیٹ سے 500کلو بیمار چکن اور2 غیرقانونی سلاٹر ہاﺅسز سے بیمار جانوروں کا 500کلو گوشت برآمد، گوشت لانے والی گاڑی ضبط کر کے 2افرادکو گرفتار کرلیا جبکہ فیلڈ ٹیموں نے لاہور‘ فیصل آباد ‘ گوجرانوالہ میں چیکنگ کرتے ہوئے ناقص انتظامات کی بنا پر غدا تیار اور فروخت کرنے والے2 یونٹ سیل‘ 4 کو جرمانہ اور 35کو بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ سوڈیوال میں سپربیکری کے پروڈکشن یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات اور زائدالمیعاد اشیاءرکھنے پر سیل کر دیا گیا۔ ہربنس پورہ میں میری ڈان سویٹس پروڈکشن یونٹ کو15 ہزار‘ نیاپل تاجپورہ میں داتا نان شاپ کو 2500‘ جلوموڑ پر ملک ریسٹورنٹ کو ساڑھے 3ہزاراوراعجاز بریانی کو صفائی کے ناقص انتظامات نہ کرنے‘ ورکرز کے ہیڈکورز اورگلوز استعمال نہ کرنے وغیرہ پر 3 ہزارروپے جرمانہ کر دیا گیا۔ گوجرانوالہ میں وارننگ پر عملدرآمد نہ کرنے پر حاجی خورشید جلیبی اینڈ سویٹس اروپ ٹاﺅن کو سیل کر دیا گیا جبکہ قلعہ دیدار سنگھ میں لال دین سویٹس‘ وحدت روڈ پر الرحمن سویٹس‘ ہیمن بیکرز‘ حافظ جی کھوئے والے چنے‘ کراچی سویٹس‘ نوشہرہ روڈ پر نور سویٹس اینڈ جلیبی‘ آئی ایف سی‘ عمران ناشتہ پوائنٹ‘ سیالکوٹ بائی پاس پر نقش لاثانی ہوٹل‘ رزاق تکہ شاپ‘یوسف ناشتے والا‘ قدیر سویٹس اور شانی دال چاول کو ناقص صفائی‘ انتظامات پر بہتری کے لئے وارننگ جاری کر دی۔ فیصل آباد میں فوڈ اتھارٹی ٹیم نے چیکنگ کرتے ہوئے گلفشاں کالونی میں ڈوگر ملک شاپ‘ وارث نان شاپ‘ اے برگرز‘ نیوبنگالی ملک شاپ‘ گلفشاں ناشتہ پوائنٹ‘ شیریں محل سویٹس‘ منور پکوان سنٹر‘ جھمرہ روڈ پر غوثیہ ملک شاپ‘ جڑانوالہ روڈ پر مہرمنظور کریانہ اینڈ جنرل سٹور کو ناقص صفائی اور قوانین کی دیگر خلاف ورزیوں پر کڑی وارننگ جاری کی گئی۔
گوشت برآمد