فیصل آباد، سیالکوٹ، جلالپور جٹاں میں طالبہ سمیت 4 خواتین، 2 لڑکوں سے زیادتی
فیصل آباد+ سیالکوٹ+ جلالپور جٹاں+ پسرور (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران) زیادتی کے واقعات میں اوباشوں نے نویں کی طالبہ سمیت 4 خواتین اور 8 سالہ 9 سالہ 2 لڑکوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق کھرڑیانوالہ کے علاقہ چک 101 ر۔ ب کی ملکانی بی بی نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی جھگی میں بیٹھی ہوئی تھی کہ بوٹا، جمیل، زید، شاہد نے تین ساتھیوں کے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ بٹالہ کالونی (ح) کو اصغر وغیرہ نے ہوزری میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر نامعلوم مقام پر لے جا کر اور صدر تاندلیانوالہ میں (ر) کو مکھن نے گھر گھس کر زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ کے علاقہ سیوال میں عرفان نے اپنے گھر میں ایجوکیشن سینٹر قائم کر رکھا تھا جہاں سخاوت علی کی بیٹی چودہ سالہ ط بی بی ٹیوشن پڑھنے کیلئے آئی تو عرفان نے نویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سیالکوٹ کے علاقہ پٹروپی آرائیاں میں 8 سالہ فرحان گلی میں کھیل رہا تھا عبید الرحمن بہانے سے چھت پر لے گیا اور زیادتی کر ڈالی۔ جلالپور جٹاں کے موضع گلی والا کا رہائشی نو سالہ جمیل گلی میں کھیل رہا تھا کہ علی رضا نے ویران حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔
زیادتی