نواز ٹرمپ ٹیلی فونک گفتگو کے سیاسی اور کاروباری مثبت نتائج برآمد ہونگے: تاجر
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو ممبر ملک طاہر جاوید،ایف پی سی سی آئی کی ریجنل کمیٹی برائے امن و امان کے چیر مین خواجہ خاور رشید،پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنما عاصم رضا ، میاںرےاض ، لےاقت علی خان اور افتخار احمد مٹو نے کہا ہے کہ وزےر اعظم نواز شریف کی نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو خوش آئند ہے اس کے سےاسی اور کاروباری مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔ امریکی الیکشن کی مہم کے دوران نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مسلمانوں بارے روےہ جارحانہ رہا تاہم الیکشن جیتنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ کے روےے میں مثبت تبدیلی سامنے آئی انہوں نے کامےاب ہونے کے فوری بعد اپنی ویپ سائٹ اور فیس بک اور ٹوئٹر سے مسلمان مخالف جملے ہٹانے کا حکم دے دےا تھا اور اب پاکستانی وزےر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو میں جس محبت اور اپنائیت کا اظہار نو منتخب امریکی صدر کی جا نب سے کےا گےا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ دور اقتدار کے دوران پاکستان کے ساتھ امریکی پالیسی بہتری کی جانب جائے گی۔