• news

مال روڈ: معذوروں کے عالمی دین پر پولیس نے نابینا افراد کی پٹائی کر دی

لاہور( نامہ نگار) لاہور میں خصوصی افراد کی تقریب میں نا بینا افراد سے بد سلوکی کی گئی، مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملنے کے خواہش مند افراد کو آرٹ گیلری میں بند کر دیا گیا۔ شہباز شریف کے الحمرا ہال سے جانے کے بعد نابینا افراد نیمال روڈ پر احتجاج کیا۔ہال میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں اور سکیورٹی اہلکاروں میں دھینگا مشتی ہوئی۔ پولیس کا موقف ہے نابینا افراد کو تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری نہیں کئے گئے تھے۔ سکیورٹی کے مسائل کے خدشے کے پیش نظر انہیں تقریب سے دور رکھا گیا ہے۔ نابینا افراد نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ سے مل کر مسائل بتانا چاہتے ہیں، ہم بھی خصوصی افراد ہیں ہمیں کیوں روکا گیا۔ ایس ایچ او سول لائنز رضوان نے ایک نابینا پر تشدد بھی کیا، نا بینا نے ہال میں جانے کی کوشش کی تھی ایس ایچ او نے مارنا شروع کر دیا۔پولیس کی بد سلوکی اور تقریب میں شرکت نہ کرنے دینے کے خلاف نابینا افراد نے نعرے بازی کی احتجاج کرتے ہوئے مال روڈ بلاک کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن