یاسر خان نے بڑے بھائی عقیل خان کو ہرا کر آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
لاہور (نمائندہ سپورٹس) ا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ یاسر خان نے بڑے بھائی عقیل کو شکست دے کر جیت لی جبکہ لیڈیز ٹائٹل اوشنا سہیل کے نام رہا۔یاسر خان نے عقیل کو 1-6, 6-3, 6-4,6-4 سے ہرا یا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی نوید شہزاد تھے۔ پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین رائو افتخار، سیکرٹری رشید ملک، چیف ریفری فہیم صدیقی مارکیٹنگ مینجر نیزا شاہد ریاض اور تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔