پانامہ لیکس میں عدالت سے نوازشریف کیخلاف فیصلے کی توقع نہیں۔ ۔ عدالتوں کے حوالے سے ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں خورشید شاہ
لاہور (نوائے وقت نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وثوق سے کہتا ہوں کہ عمران خان وزیراعظم کے مددگار ہیں۔ وزیراعظم کو کیا خوف ہے کہ قطری شہزادے کا خط لایا گیا۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا پانامہ لیکس میں عدالت سے نوازشریف کیخلاف فیصلے کی توقع نہیں۔ ۔ عدالتوں کے حوالے سے ہمارے تجربات بہت تلخ ہیں۔ اچھا ہوتا اگر یہ فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوتا۔ انہوں نے کہا پانامہ کیس میں ہمارے بل پر پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔ انکوائری کمشن اور 24ویں ترمیم میں حکومتی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ممکن ہے عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف مئی یا جون میں انتخابات کا اعلان کر دیں۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا نقصان کرایا مگر نفرت کی سیاست نہیں کی۔
خورشید شاہ