• news

پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب نمائندوں نے حلف اٹھا لیا

لاہور/ اسلام آباد (خبرنگار+ نیٹ نیوز) پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں پر نومنتخب نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔ ریٹرننگ آفیسرز نے خواتین، یوتھ، اقلیتی، مزدور، کسان اور ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر کامیاب ہونےوالے امیدواروں سے حلف لیا۔ لاہور میں پنجاب کی واحد میٹرو پولیٹن کارپوریشن، 11 میونسپل کارپوریشنز، 35 ضلع کونسلوں، 182 میونسپل کمیٹیوں اور 4015 یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات گزشتہ ماہ ہوئے تھے۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور سمیت شہر کی 274 یونین کونسلوں کے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 1370 ممبران نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کی 25 خواتین، 10 اقلیت، 5 ورکرز، 3 ٹیکنو کریٹس اور یوتھ کی 2 مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے 45 ممبران نے ٹاو¿ن ہال میں حلف لیا۔ جبکہ لاہور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی 274 یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں پر کامیاب ممبران نے اپنے اپنے ریٹرننگ افسران سے حلف لیا۔ بلدیہ عظمیٰ کے مجموعی ممبران کی تعداد 319 ہے۔
حلف برداری

ای پیپر-دی نیشن