گلاسگو : پرواز سے چند لمحے قبل پائلٹ کو ہارٹ اٹیک، ہسپتال منتقل
گلاسگو( بی بی سی) گلاسگو کے ہوائی اڈے پر جہاز کو رن وے تک لانے کے بعد پرواز بھرنے سے کچھ پہلے ہی پائلٹ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ کے ایل ایم کے ہوائی جہاز کے پائلٹ کی طبیعت اچانک اس وقت خراب ہو گئی جب وہ ہالینڈ کیلئے جانے والی پرواز کیلئے ایمسٹرڈیم چھوڑنے ہی والے تھے۔ جہاز کے عملے اور ایک مسافر کی مددسے انہیں طبی امداد دی اور جہاز سے اتار کر ہسپتال منتقل کیا جہاں انکی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے۔ بعد میں جہاز کے دوسرے پائلٹ جہاز کو واپس لائے۔ جہاز میں128مسافر سوار تھے۔
پائلٹ / اٹیک