ایم کیو ایم کو تقسیم کرنیوالے کبھی کامیاب نہیں ہونگے: فاروق ستار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نا انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے، آج کا جلسہ ٹریلر ہے، بڑے جلسے میں فلم دکھائیں گے، کارکنوں کے نعروں کا جواب رائیونڈ اور بنی گالہ پہنچ گیا ہے۔ دنیا کو پتہ لگنا چاہئے یہ جلسہ ایم کیو ایم کا ہے۔ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ 1992ءمیں ایم کیو ایم کو توڑنے کی کوشش کی گئی مگر ناکام رہے، ایم کیو ایم کو تقسیم کرنے والوں کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، ایم کیو ایم کل بھی ایک تھی، آج بھی ہے اور رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عزیز آبادی درباریوں کے سب سے بڑے سردار ہیں۔ مصطفیٰ عزیز آبادی کے بھائی کے ایم سی میں ملازم ہیں، لانڈھی میں مصطفیٰ عزیز آبادی کے دس پلاٹ ایک ساتھ ہیں۔ محمد انور کے چھوٹے بھائی چنوں ماموں چائنہ کٹنگ کے کنگ ہیں۔ خواجہ اظہار الحسن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم کراچی کو فوری طور پر 50 ارب کا پیکیج دیں تاکہ شہر کی حالت بہتر کرسکیں، ہمارے ووٹ بنک کا احترام نہ کیا گیا تو ناانصافی ہوگی، کراچی میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پر قبضہ کرنے کا پلان بنایا جا رہا ہے۔
فاروق ستار