:ملتان : زیادتی کا شکار لڑکی کی تھانے کے سامنے خودسوزی کی کوشش
ملتان (صباح نیوز)ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں اغوا اور زیادتی کا شکار بننے والی خاتون نے تھانہ چوک پر احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کی کوشش کی۔متاثرہ خاتون کے اہل خانہ کے مطابق امب والا کی رہائشی 18سال کی ثمینہ کو چھ ماہ قبل اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا،تاہم انصاف نہ ملنے پر متاثرہ خاتون نے دلبرداشتہ ہو کر سٹی تھانے کے باہر خودسوزی کی کوشش کی،جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے خاتون کے جسم کا معمولی حصہ متاثر ہوا ہے اور وہ خطرے سے باہر ہیں دوسری جانب ڈی ایس پی خاورالزمان لودھی کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا،تاہم عدالت نے عدم ثبوت کے باعث ملزمان کورہا کیا ہے۔
خودسوزی