چنیوٹ: شوگر ملز کے بوائلر کی پائپ لائن پھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق‘ 3 زخمی
چنیوٹ (نامہ نگار) شوگر ملز میں بوائلر کی پائپ لائن پھٹنے سے دو مزدورذیشان اور یعقوب جاں بحق‘ تین زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر مدینہ شوگر ملز میں اچانک بوائلر کی پائپ لائن پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مزدور ذیشان اور یعقوبجاں بحق ہو گئے‘ تین زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔