چین کا انسانی حقوق کے زیرحراست کارکن کی اہلیہ کو ایوارڈ دینے پر جرمنی اور فرانس سے احتجاج
بیجنگ (اے پی پی) چین کی حکومت نے انسانی حقوق کے زیرحراست کارکن کی اہلیہ کو ایوارڈ دینے پر جرمنی اور فرانس سے شدید احتجاج کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق بیجنگ میں تعینات ان دونوں ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے چینی کارکن لی ہیپنگ کی اہلیہ وَنگ شیالِنگ کو فرانکو جرمن ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فرانس اور جرمنی کے ایک مشترکہ بیان کے مطابق چین میں زیر حراست کارکنوں کے لیے شیالِنگ کی انتھک لگن کے اعتراف میں انہیں یہ ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
چین/احتجاج