آزاد کشمیر کے 80 ہزار معذور بچوں کیلئے کوئی حکومتی ادارہ نہیں: ڈاکٹر زاہد حسین
مظفرآباد (صباح نیوز) آزادکشمیر کے 80ہزار سے زائد معذور بچوں کیلئے کوئی حکومتی ادارہ قائم نہ کیا جا سکا۔ ریاست کے 9اضلاع میں خصوصی بچوں کی تعلیم کیلئے حکومتی سرپرستی میں ایک ادارہ بھی موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار سماجی تنظیم پروہی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد حسین نے خصوصی افراد بارے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ خصوصی افراد کیلئے حکومت آزادکشمیر نے آج تک ایک بھی تعلیمی ادارہ خود قائم نہیں کیا۔ آزاد کشمیر میں اس وقت 15غیر سرکاری ادارے معذوروں کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پروہی کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کے خصوصی بچے میرپور بورڈ سے امتحان پاس کرتے ہیں جو بچے سن نہیں سکتے بول نہیں سکتے دیکھ نہیں سکتے ان بچوں کے دماغ کام کر رہے ہیں انہیں تعلیم دی جائے تو وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر زاہد