• news

:مودی برصغیر سمیت پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں: عبدالرشید ترابی

راولپنڈی (این این آئی) جماعت اسلامی آزاد جموںکشمیرکے امیر وممبرقانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ نریندرمودی نہ صرف برصغیر بلکہ وہ پوری دنیا کے امن کو تباہی کی جانب دھکیل رہے ہیں، پونچھ میں توہین رسالت اور اسلام کے خلاف پمفلٹ بڑا چیلنج ہے، ان خیالا ت کااظہار انھوںنے امراءاصلاع کے اجلاس میں برطانیہ کے دورے پر بریفنگ اور امراءاضلاع کوا ہداف دیتے ہوئے کیا، عبدالرشید ترابی نے کہاکہ بھارت کی یہ بھول ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے ذریعے اور سیز فائر لائن پر سول آباد ی کو نشانہ بنا کرکشمیریوںکو خوف زدہ کردے گا، مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیںہوسکتا، حکومت پاکستان OICکا سربراہی اجلاس بلوائے اور کشمیرکے ساری صورت حال سربرہان کی سامنے رکھی جائے اور کشمیرکی آزادی کو لائحہ عمل طے کیا جائے،برہان وانی کانفرنس منعقد کی جائے، مظالم بندکرانے اور فوری ریلیف فراہم کرنے کے انتظامات بھی کیے جائیں۔
رشید / ترابی

ای پیپر-دی نیشن