• news

حافظ آباد: 2 بچوں سے مزدوری کرانے پر بھٹہ مالک اور مینجر کیخلاف مقدمہ

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) بھٹہ خشت پر دو بچوں سے مزدوری کروانے والے بھٹہ مالک اور مینجر کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ نے چدھڑ برکس کمپنی کوٹ مبارک پر اچانک چھاپہ مارا تو وہاں دو بچوں سے مزدوری کروائی جا رہی تھی جس پر انہوں نے بھٹہ مالک اور مینجر کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بھٹوں پر 14سال تک کی عمر کے بچوں سے مزدوری لینے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
بچوں سے مزدوری

ای پیپر-دی نیشن